ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قانون کو للکارنے پرقانون کا ڈنڈا بھی حرکت میں آئے گا، فردوس عاشق

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قانون کو للکارنے پر قانون کا ڈنڈا بھی حرکت میں آئے گا، ن لیگ  عوام میں کورونا پھیلا کر اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مسلم لیگ  ن  کی راج کماری نے تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی سازش تیار کی ہے، ماحول خراب کرنے کے لیے ڈنڈوں سے بھرے ہوئے ٹرک جاتی عمراء پہنچائے گئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہ استعفا لینےوالےاستعفے دینےکی دھمکی پراترآئےہیں، یہ لوگ حکومت کاایک بال بھی بیکانہیں کرسکتے، استفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں نے ان کی خواہش کو قبول نہیں کیا ہے۔

پنجاب  کی معاون خصوصی  نے مزید کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،مظلوم کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں،عالمی برادری بھارتی جارحیت کا شکار مظلوم کشمیریوں کی آواز بھی سنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں