English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس 10 ملین کورونا ویکسین ڈوس ارجنٹینا کو دینے پر تیار

روس نے ارجنٹینا کو مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کے 10 ملین ڈورس فراہم کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور ارجنٹینا کے دورمیان کورونا ویکسین کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت روس اپنے طور پر تیار کردہ ویکسین کی 10 ملین ڈوس ارجنٹینا کو فراہم کرے گا۔

ارجنٹینا کے صدر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ3لاکھ شہریوں کوکوروناویکسین دی جائےگی، اگلےسال جنوری فروری میں ایک کروڑ افراد کو ویکسین دینےکاہدف حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ روس نے مقامی طور پر 2 کورونا ویکسین تیار کی ہیں جس کی بڑے پیمانے پر عوام کو لگانے کی مہم  جاری ہے۔ ابتدا میں ہزاروں فوجیوں کو ویکسین لگائی گئی اور اب پہلے مرحلے میں معمر افراد، فرنٹ لائن ورکرز، طبی عملے اور سوشل ورکرز کو لگائی جارہی ہے۔

اگرچہ روس نے ویکسین کا استعمال سب سے پہلے کیا ہے لیکن یہ ویکسینز بین الاقوامی طور پر مصدقہ  قرار نہیں دی گئی اس کے برعکس عالمی سطح پر مصدقہ قرار دی گئی ویکسین کا برطانیہ میں استعمال شروع ہو گیا ہے۔

ادھر امریکا میں غذا اور ادویات کے نگراں ادارے (ایف ڈی اے) نےفائزراوربائیواین ٹیک کی ویکسین کی ہنگامی منظوری ےد ی۔

امریکی میڈیا کے مطابق (ایف ڈی اے) کے خصوصی پینل نے طویل مشاورت کے بعد فائزراوربائیواین ٹیک کی ویکسین کی ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے البتہ حتمی منظوری ایف ڈی اے آئندہ کچھ دنوں میں دے گی۔

پینل نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو اینڈ ٹیک کی کرونا ویکسین کے استعمال اور اس کے اثرات پر مشاورت کی۔ایف ڈی اے کے 22 رکنی پینل نے ان سوالات پر غور کیا کہ آیا ویکسین سے متعلق تمام سائنسی شواہد موجود ہیں؟ اس کے استعمال کے کیا فوائد اور کیا خطرات ہو سکتے ہیں۔

وبائی امراض کے امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے مشاورتی کمیٹی سے فائزرویکسین کی تجویزکواہم قرار دیا ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ماہر وبائی امراض ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کو طبی امور سے متعلق مشیر بننے کی پیشکش کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے