پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56، 8,724 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی 45 ہزار 124 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 92 ہزار 735، پنجاب میں 126,526 ،بلوچستان میں 17,696، خیبرپختونخواہ 51,404، گلگت بلتستان میں 4,775، اسلام آباد میں 34,300 اور آزاد کشمیر میں 7,620 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 59 لاکھ 90 ہزار 168 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41 ہزار 426 ٹیسٹ کے دوران 2,729 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 71 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,470 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,132، پنجاب 3,320، خیبرپختونخوا 1,455، اسلام آباد 358، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 173 اورآزاد کشمیر میں 188 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 81 ہزار 208 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 7 کروڑ 14 لاکھ 37 ہزار 330 افراد متاثر، 16 لاکھ 1 ہزار 168 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 96 لاکھ 37 ہزار 225 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

