English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں رواں ماہ کے آخر میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا امکان

سعودی عرب میں رواں سال کے آخر تک کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانیہ اور امریکا میں عالمی سطح پر مصدقہ کورونا ویکیسینز کے استعمال کو وبا کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے جب کہ روس نے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی دو ویکسینز کے بڑے پیمانے پر استعمال کی مہم شروع کررکھی ہے۔

ایسے میں جنگ دنیا کے دیگر ممالک مصدقہ ویکسینز کے حصول اور استعمال کے لیے کوشاں تو سعودی عرب کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جو ویکسینز کے اولین حصول کے لیے سرگرداں ہے۔

وزارت صحت کے سیکرٹری برائے امور صحت ڈاکٹر ھانی جوخدار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کا استعمال رواں ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسینز کے درآمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ویکسینز مملکت میں آنے کے فوری بعد ہی اس کے استعمال کا عمل شروع ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے