لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث وزراملک سے بھاگنےکی کوشش کریں گے،خدشہ ہے کہ جب ہماری تحریک آگے بڑھے گی یہ ملک سے فرار ہوجائیں گے۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس حکومت کےکرپشن میں ملوث تمام وزراکےنام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پاکستان کو بچانےکےلیےپی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےتحریک کاآغازکیاگیا۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل حکومت کی بد عنوانیاں روزانہ سامنے آرہی ہیں، ہم شفاف انتخابات کے ذریعے نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوں گے،بروقت ایل این جی کی درآمد نہ کر کے ملک کو 122 ارب روپےکانقصان پہنچایاگیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہاکہ وزیر ہوابازی نےعمران خان کےایما پرہوابازی کی صنعت کونقصان پہنچایا،پی آئی اے کی بیرون ملک سروس بند کرکے برطانیہ کی ایئرلائن کو پی آئی اے کے روٹس دیکرفتح کےشادیانےبجائےجارہےہیں۔

