ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب ویکسین استعمال کی اجازت دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا

ریاض: سعودی عرب کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں اس کی رجسٹریشن ہوکی جائے گی ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے بھی فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے بتایا ہے کہ انہیں 24 نومبر کو ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کے استعمال کی اجازت کی درخواست موصول ہوئی تھی، جس پر غور کیا جا رہا تھا۔

اتھارٹی کے مطابق ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر ویکسین کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں اس کی رجسٹریشن ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں ویکسین کو خریدا جائے گا اور آخری مرحلے میں اسے استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد دوسرے مسلم ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں گے۔

خیال  رہے  وزارت صحت کے سیکرٹری برائے امور صحت ڈاکٹر ھانی جوخدار کا کہنا تھاکہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کا استعمال رواں ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں