English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب: شہریت ترمیمی بل کیخلاف مظاہرین کو بےدخل کردیا گیا

سعودی عرب نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متعارف کرائے گئے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتیوں کو بےدخل کردیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق پچھلے سال ہندوستان میں شاہین باغ مظاہروں میں مسلم خواتین کے ایک گروپ نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف دھرنا دیا تھا جبکہ جدہ میں مقیم متعدد ہندوستانیوں نے بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند روز قبل مجوزہ شہریت بل کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان ہندوستانیوں کو قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں واپس بھارت بھیج دیا تھا۔ خلیجی ممالک میں کسی بھی طرح کے احتجاج ، مظاہرے ، یا اجتماعات پر صفر رواداری کا قانون نافذ ہے۔

تاہم مظاہرین ، جن میں سے کچھ جوان تھے ، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس بنیادی اصول سے بے خبر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے