English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی ترقی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہے،گورنر

القمر

کراچی (آن لائن)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تین رکنی وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ وفد میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور سابق میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے ا راکین سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں
کراچی پیکج، وفاقی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے ،صوبہ کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی پر مشاورت میں شامل نہ کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف نے تشویش کا اظہار کیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے اپیکس کمیٹی کی مشاورت میں شامل نہ کرنے پر شکوہ اور کراچی پیکج کی سست روی اور بروقت عملدرآمد نہ ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے منصوبے دیے جارہے ہیں ۔علاوہ ازیں گورنرسندھ عمران اسماعیل سے عیسائی برادری کے تین رکنی وفد نے سلیم مائیکل ایڈوکیٹ کی سربراہی میں گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں عیسائی برادری کو درپیش مشکلات بالخصوص کرسمس ڈے کے موقع پر سیکورٹی فراہم کرنے سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے