کراچی (نمائندہ جسارت) قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی تشکیل نو کے ذریعے عملے کی درجہ بندی اور عملے کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ اس مقصد کے لیے پی آئی اے کے بیڑے میں 16 نئے جہاز شامل کرنے اور ہر جہاز پر130 اہلکار لانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کو کور اور نان کور درجوں میں تقسیم کیا جائے گا‘ نان کور درجہ انجینئرنگ، مرمت و بحالی کے شعبے اور کچن پر مشتمل ہوگا، جبکہ کور درجہ میں مارکیٹنگ، ایچ آر فانس،
فلائٹ سروسز اور پروکیورمنٹ کے شعبے شامل ہوں گے۔ قومی ائر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ملازمین کی تعداد12900سے کم کر کے7 ہزار 500 کی جائے گی۔ پی آئی اے میں اس وقت 10500 ریگولر اور 2400 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں۔ 2021ء تک ملازمین کی تعداد 5600 سے6000 تک محدود کی جائے گی۔ عملہ کم ہونے کے بعد2021ء سے پی آئی اے بریک ایون پر آجائے گا‘ اس وقت بیڑے میں 29 جہاز ہیں‘ 2022ء تک 16نئے جہاز شامل ہونے سے تعداد45 ہو جائے گی
