ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کے صدر میکرون کورونا وائرس کا شکار

فرانس کے صدر ایمائل نوئیل میکرون نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر نوئیل میکرون کورونا وائرس کا شکار ہوگئے  اور احتیاطی تدابیر کے تحت انہوں نے آئیسولیشن اختیار کر لی ہے۔

فرانس کے صدارتی محل نے  تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوئیل میکرون نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کو چند بنیادی علامات محسوس ہوئیں جس پر انہوں نے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروایا، صدر نے خود کو 7 روز کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ آئیسولیشن میں ہی امور انجام دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں