امریکا میں کورونا سے حالات مزید بگڑ گئے،24گھنٹوں میں کورونا سےرکارڈ3700اموات اور ڈھائی لاکھ مریض رپورٹ ہوئے۔
ایک جانب امریکا میں کورونا ویکسین کا استعمال جاری ہےتو دوسری جانب کورونا سے حالات بد سے بدتر ہوتے رہے ہیں، صرف ایک دن میں وبا سے 3700 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ ڈھائی لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
امریکا میں کوروناویکسینیشن کےتیسرے روزطبی عملےکو کوروناویکسین لگائی گئی، امریکی نومنتخب صدرجوبائیڈن ممکنہ طور پر اگلےہفتےکوروناویکسین لگوائیں گے۔
وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے بعد امریکی محکمہ داخلہ کےسیکریٹری ڈیوڈبرن ہارٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
برطانیہ میں 24گھنٹوں میں کوروناکے25ہزارنئےکیسز اور 612اموات رپورٹ ہوئیں، بھارت میں 24گھنٹوں میں کورونا کے24 ہزار37کیسزاور 382اموات رپورٹ ہوئیں۔
جرمنی میں 24گھنٹوں میں کوروناکے26ہزار923کیسزاور 698اموات ریکارڈ کی گئیں۔

