

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کا چاند پر بھیجا گیا خلائی کیپسیول وہاں سے چٹانوں کے ٹکڑے لے کر واپس پہنچ گیا ہے۔ چین کے قومی خلائی ادارے کے مطابق اس کا غیر انسان بردار خلائی جہاز ’’چانگے 5‘‘ چین کے زیرانتظام نیم خود مختار خطے منگولیا میں مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو طلوع آفتاب سے کچھ قبل اترا۔ خلائی جہاز 24 نومبر کو زمین سے روانہ ہوا تھا اور یکم دسمبر کو چاند پر اترا تھا۔ خلائی ادارے کا منصوبہ چاند کی سطح اور سطح کے نیچے کی چٹانوں کے تقریباً 2 کلوگرام نمونے لانے کا تھا۔
