ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، 3 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں مچل سینٹنر جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔ کیویز اسکواڈ میں مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس، اش سودھی، ٹم سیفرٹ، ٹوڈ ایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔

لوکی فرگوسن اور ہمیش بینیٹ ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے جب کہ پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی ، کائل جیمی سن اور ڈیرل مچل ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے پہلے مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ جب کہ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں