بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں مختلف صنعتوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی نگرانی کے لیے نئے قوانین متعارف کرادیے گئے۔ مزید سخت نگرانی کے ذریعے بیجنگ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی کوئی سرگرمی قومی سلامتی کے لیے مسائل پیدا نہ کرنے پائے۔ نئے اقدامات کے تحت ایسی تمام صنعتوں کو کڑی نگرانی کے عمل سے گزارا جائے گا، جن کا تعلق دفاعی شعبے سے ہے۔ حکومت نے طے کیا ہے کہ 5شعبوں میں 50فیصد سے زائد حصص خرید نے والے کو زیادہ سخت ضوابط کا سامنا کرنا ہو گا۔
