English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمرانی خواہش پر پی پی رہنمائوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے، نفیسہ شاہ

القمر

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمرانی خواہش پر پی پی رہنمائوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے، سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے نیب کا استعمال انتہائی شرمناک ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اور کاروباری طبقے سے تاوان طلب کرتا ہے۔ جو کاروباری طبقہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشین بننے کے لئے تیار نہیں تھا عمران خان انہیں نیب کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے دادا نے کیسے زمین خریدی تھی، کس سے خریدی؟ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو چاہیے کہ اپنے کردار کا جائزہ لے۔ نیب کے چہرے اور دامن پر انسانی خون کے دھبے ہیں۔ سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے نیب کا استعمال انتہائی شرمناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے