اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہاپوزیشن نے نیب کی 38 شقوں میں سے34میں ترامیم کیں،ان کی ساری ترامیم چوروں اورڈاکوؤں کے فائدے کے لیے تھیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کامقصداپنی کرپشن کوچھپاناہے،یہ کرپٹ اورنااہل لوگ ہیں،اپوزیشن کی ان ترامیم کومان لیتےتوآج یہ سب آزاد ہوتے،ان کی ترمیم تھی کہ نیب 2015سےپہلےکےکرپشن کیسزکی تحقیقات نہیں کرےگا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالت سےنااہلی کے کچھ کیسزمیں تاحیات اورکچھ میں دس سال کی سزا ہوتی ہے، اپوزیشن کی طرف سےکہاگیا کہ عدالت سےنااہلی کی مدت 5سال کی جائے،یہ اپنے آپ کوقانون سےبالاترسمجھتےہیں ان کوعدالت کےوہ فیصلے قبول ہیں جو انکےحق میں ہوں۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات نےمزید کہاکہ ایک ٹولہ آج کل جلسےکررہاہےجس سےعوام کی جان خطرےمیں ڈالی جارہی ہے،دو سال تک یہ سوئےہوئےتھےان کوامیدتھی کہ این آراومل جائےگا،اپوزیشن والےجمہوری حکومت کوہٹانےکےلیےلگےہوئے۔

