ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان‘ بم دھماکوں میں پولیس چیف سمیت 7 جاں بحق

کابل (اے پی پی)افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب2 بم ھماکوں کے نتیجے میں ہائی وے پولیس چیف سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان پولیس حکام نے بتایا کہ مشرقی صوبے پروان میں گزشتہ شب صوبائی دارالحکومت چاریکار شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ میں سڑک کے کنارے نصب2 بم دھماکوں کے نتیجے میں صوبائی ہائی وے پولیس چیف ولی محمد سمیت 5 پولیس اہلکار اور2 شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ریسکیوٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں