English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد غذائی قلت کا شکار

القمر

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ایک امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں 1کروڑ 60 لاکھ افغان باشندے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ 55 لاکھ شہریوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں امدادی ادارے کے رابطہ دفتر او سی ایچ اے نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ 2021ء میں 1کروڑ 60 لاکھ افغان باشندوں کو انسانی ہمدردی کی امداد کی اشد ضرورت ہوگی۔ ادارے نے کہا کہ پچھلے 5 سال کے دوران اس جنگ زدہ ملک میں غذائی تحفظ کی صورتحال مستقل طور پر خراب ہوچکی ہے اورغیر محفوظ لوگوں کی تعداد جو 2015ء میں 37 فیصد تھی دوگنا ہوکر2020ء میں 76 فیصد ہوگئی ہے۔ عالمی ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غذائی عدم تحفظ کے بحران یا ملک میں جاری ہنگامی صورت حال کا شکار لوگوں کی تعداد نومبر 2019ء کی 1کروڑ39لاکھ سے بڑھ کر نومبر2020ء میں 1کروڑ69 لاکھ ہوگئی ہے جو آبادی کا42 فیصد ہے۔ امدادی ادارے کے رابطہ دفترکے مطابق کورونا کی عالم گیر وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی حالات نے بھی غیر محفوظ خاندانوں کے تحفظ کو لاحق خطرات مزید بڑھا دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے