English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیسرے ٹی20میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

القمر

نیپئر (اے پی پی)محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو4 وکٹوں سے شکست دے دی ‘ نیوزی دو میچوں میں شکست دے کر سیریزپہلے ہی اپنے نام کرچکا ہیمحمد رضوان نے شاندار 89رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ٹیم نے 174رنز کا ہدف 19.4گیندوں پر 6وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔محمد رضوان کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرا ر دیا گیا جبکہ ٹم سیفرٹ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 174رنز کا ہدف دیا۔ فہیم اشرف نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان کے محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔محمد رضوان اور حیدر علی نے 40 رنز کااعتماد آغاز فراہم کیا، حیدر علی11 رنز بنا کر آٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ41 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے ‘محمد رضوان نے59 گیندوں پر89 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا‘ ان کی اننگز میں3چھکے اور10 چوکے شامل تھے ۔خوشدل شاہ13‘ فہیم اشرف 2 رنز بناسکے‘ جبکہ کپتان شاداب خان پہلی ہی گیند پر آٹ ہوئے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 3 گیندوں پر 3 رنز درکار تھے جب افتخار احمد نے چھکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی اور اسکاٹ کوگلین نے دو ، دو جبکہ کائل جمیسن اور جیمز نیشام نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے