English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین نے فائزر اور بائیو ٹیک ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی

یورپی یونین نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے دواؤں کے ریگولیٹرز نے بائیو این ٹیک اور فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے اس منظوری کے بعد رواں برس کے اختتام پر ویکسین لگانی شروع کر دی جائے گی۔

اس منظوری کے بعد براعظم یورپ کے چار سو ملین افراد کے لیے ویکسین لگانے کا وسیع پروگرام شروع ہو سکے گا۔ ویکسین لگانے کے انتظامات پہلے ہی کئی ملکوں نے ترتیب دے رکھے ہیں جن میں خاص طور پر جرمنی اور اسپین نمایاں ہیں۔

یورپی یونین میں یہ پہلی کووِڈ 19 ویکسین ہے جس کی منظوری دے گئی ہے۔ یہ ویکسین برطانیہ اور امریکہ میں پہلے ہی لگائی جا رہی ہے۔ یورپی کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ پوری یورپی یونین میں چند روز میں اسے لگانا شروع کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے