English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوبائیڈن کا کورونا ریلیف بل کانگریس میں پیش کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک اور کورونا ریلیف بل کانگریس میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کانگریس کو ایک اور کورونا ریلیف بل پاس کرنے کا کہوں گا۔ کورونا کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ کورونا ریلیف بل پہلا قدم ہے۔ اگلے سال مزید اقدامات کرنا ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران امریکا کو تاریک دنوں کا سامنا ہے۔ کورونا سے متعلق اقدامات کے لیے مزید وقت ضائع نہیں کرنا ہوگا۔

گزشتہ دنوں امریکی اراکین کانگریس نے 900 ارب ڈالرز کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے