English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانگ کانگ: میڈیا ٹائیکون جمی لائی کی ضمانت منظور

القمر

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کی عدالت نے میڈیا ٹائیکون اور جمہوریت نواز کارکن جمی لائی کی ضمانت منظور کر لی۔ ان پر چین کے نئے قومی سلامتی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ بیجنگ حکومت پر تنقید کے لیے معروف روزنامہ ایپل کے بانی جمی لائی نے سوشل میڈیا اور غیر ملکی اخبارات کو انٹرویوز کے ذریعے بین الاقوامی برادری سے ہانگ کانگ کی جمہوریت نواز تحریک کی حمایت کی اپیل کرتے رہے تھے۔ 2 دسمبر کو انہیں مقدمہ قائم کیے جانے کے بعد حراست میں لیاگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے