امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے 900 ارب ڈالر کے کورونا ریلیف بل کی منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کردیا.
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے صدرڈونلڈٹرمپ سےکوروناریلیف بل پردستخط کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ریلیف بل میں تاخیرسے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، بل پر دستخط نہ ہونے سے بے روزگاروں کی مالی معاونت متاثر ہوسکتی ہے.
امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 94 لاکھ 33 ہزار847 ہوگئی اور جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار921 ہوگئی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ 2 روز قبل اسپیکر نینسی پلوسی نے ری پبلکن سے ترمیم کی حمایت کا مطالبہ کیا تھا لیکن ری پبلکن نے کورونا ریلیف پیکیج کو 3 گنا بڑھانے سے انکار کردیا جس پراسپیکر نینسی پلوسی نے ری پبلکن پرتنقید کرتے ہوئے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا.
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف پیکیج کو 3 گنا بڑھانے کے لیے کانگریس سے بل میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں 900 ارب ڈالر کا کورونا ریلیف پیکیج مسترد کردیا تھا.

