English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں مختلف مقامات پر 4 دھماکے، 5 اہلکار ہلاک، 11 زخمی

القمر

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت سمیت 4 مختلف مقامات پر دھماکے، 5ہلکار ہلاک اور11 افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا صوبے فرح میں ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا دھماکا صوبہ غزنی میں ہوا جہاں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے دو ملازمین ہلاک ہوئے۔اسی طرح تیسرا دھماکا خوست صوبے میں ہوا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صوبائی کونسل کے سربراہ کفیل ریان بھی شامل ہیں۔ کابل میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی اور ایک سرکاری ملازم ہلاک ہوگیا۔تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایک ماہ قبل داعش کے مقامی گروپ نے سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ کابل حکومت اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں تاہم کابل میں پْرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے