English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا شوپیاں میں جعلی مقابلے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

القمر

 

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 3 بے گناہ کشمیری مزدوروں کے ماورائے عدالت قتل کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔ تینوں کشمیری مزدوروں کو بھارتی قابض فورسز نے رواں سال جولائی میں شوپیاں میں ہونیوالے ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مزدوروں کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کا انکشاف،کشمیری عوام کے خلاف ہونے والے بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ایک سال کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل وغارت کی طرف مسلسل عالمی برادری
کی توجہ مبذول کرا رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے کشمیر سے متعلق 2018 ء اور 2019ء کی اپنی 2 رپورٹس میں بھی ماورائے عدالت قتل کا اعتراف کیا ہے۔پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف جرائم پربھارت کا احتساب کریں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے حل کے لیے کام کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے