پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی اور 10,105 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی34 ہزار537 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 214,245، پنجاب میں 137,949 ،بلوچستان میں 18,148، خیبرپختونخواہ 58,379، گلگت بلتستان میں 4,856، اسلام آباد میں 37,702 اور آزاد کشمیر میں 8,256 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 66 لاکھ 96 ہزار 68 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39 ہزار 695 ٹیسٹ کے دوران 2,475 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 58 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,206 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,533، پنجاب 4,013، خیبرپختونخوا 1,638، اسلام آباد 416، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 183 اورآزاد کشمیر میں 221 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 35 ہزار 73 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 30 لاکھ 66 ہزار 659 افراد متاثر، 18 لاکھ 12 ہزار 188 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 88 لاکھ68 ہزار 485 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

