English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامی نظریاتی کونسل کی خالی اسامیوں پرفوری تقررکیا جائے، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی ریٹائرمنٹ اورارکان کی اسامیاں خالی ہونے پر دوبارہ تقرر نہ کیے جانے اوراسی بنا پر کونسل کے غیر فعال ہونے کے خلاف توجہ مبذول کرانے کا نوٹس سینیٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ توجہ مبذول کرانے کا نوٹس سینیٹ کے قواعد و ضوابط مجریہ 2012ء کے قاعدہ 64 کے تحت متعلقہ وزیر کی توجہ ایک انتہائی اہم اور فوری نوعیت کے معاملے کی طرف مبذول کراتے ہوئے جمع کرایا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ اور20 دن سے زاید عرصہ گزرنے کے باوجود اسلامی نظریاتی کونسل کی ازِ سرِ نو تشکیل نہ ہونے اور 7 نومبر 2020ء کو خالی ہونے والی 10 اسامیوں سمیت 12 ارکان کا عدم تقرر بہت اہم معاملہ ہے ۔انتہائی اہم آئینی ادارہ ہونے کے ناطے نوٹس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے غیر فعال ہونے پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔جمع کرائے گئے نوٹس میں سینیٹ کے ایوان سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سینیٹر سراج الحق کی طرف سے 2020ء کے آخری دن سینیٹ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے غیر فعال ہونے کے معاملہ پر نوٹس جمع کرایا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے