اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ میرے کسی وزیر پر کرپشن کا الزام ہوگاتو کارروائی کروں گا، اقتدار میں بیٹھ کر کرپشن کرنے والوں کو عام لوگوں کی طرح سزا نہیں ملنی چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار شوگر مافیا کے خلاف کارروائی ہوئی،چینی کے معاملے پر انکوائری میرٹ پر ہورہی ہے،شوگر مافیا میں سب سےپہلےشریف خاندان کا نام آیا، گذشتہ حکومتوں میں زرداری سمیت دیگر وزراء نے شوگر ملیں بنائیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ میری زندگی کے مشکل دو سال گزر گئی، اب پاکستان کا اچھا وقت آرہا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے نظریے پر کمپرومائز ہے، یوٹرن تب برا ہوتا ہے جب نظریے پر سمجھوتا ہو۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا آیا تو شاہد خاقان نے کہا شہبازشریف سے پوچھیں انھوں نے ڈینگی کنٹرول کیا، شہباز شریف سے کیا پوچھتے وہ تو لندن سے بھاگے بھاگے آئے اور کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ گئے، اُن کو لگا حکومت گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ باہر بیٹھ کر اندازہ نہیں لگایاجاسکتا کہ اداروں کے اندرونی حالات کیاہیں،ہماری ترسیلات زرمیں بھی اضافہ ہوا،17 سال بعدکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ماہ سے سرپلس ہے،ہم نے دو سال میں 20 ارب ڈالر قرض واپس کیا، ہماری آدھی ٹیکس آمدن قرضوں کی قسطیں اتارنے میں چلی جاتی ہے،
انہوں نے مزید کہاکہ میں نےکہا تھاپی پی اورن لیگ سے ملکرحکومت بنانا پڑی تواپوزیشن میں بیٹھوں گا، حکومتی وزراء کرپٹ ہوں تو ملک تباہ ہوجاتاہے۔

