English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انہدام مندر : 5 جنوری کو سماعت کی تاریخ مقرر

کے پی کے : چیف جسٹس نےخیبر پختونخواہ میں مندر کونقصان پہنچانے کے معاملے پر4جنوری تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے 5 جنوری کو سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بھی کرک میں مندر کوگرائے جانے کا از خود نوٹس لیا ہے اور چیف سیکرٹری ،آئی جی کے پی کے اورایک رکنی اقلیتی حقوق کمیشن کو مندر کے دورے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ  مندر میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے الزام میں 31 ؍ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 350 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے