ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی خدمات پر ملکہ برطانیہ کا اعزازات کا اعلان‘ 24 پاکستانی بھی شامل

لندن (آن لائن) ملکہ برطانیہ نے ملک وقوم کے لیے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے 1123افراد کے لیے اعزازات کا اعلان کر دیا۔ نامزد افراد میں پاکستانی نژاد برطانوی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق803 افراد کو کمیونٹی سروسز کے لیے چنا گیا۔ اعزاز پانے والوں میں49 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کے لیے بے لوث خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات ملیں گے۔ حتمی فہرست میں 24 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ سی بی ای کا اعزاز پانے والوں میں قانون دان فیاض افضل اور امپریل کالن لندن کے نیورولوجسٹ پروفیسر رعد شاکر شامل ہیں۔ اولڈہم کے انور علی، پینڈل کے اظہر علی، لوٹن کی فوزیہ تنویر اور شعبہ طب کی نامور شخصیت پروفیسر فرح ناز بھٹی بھی شامل۔لندن کے حمزہ علی کو تعلیمی خدمات، حلیمہ کاسل کو فنون لطیفہ، ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر عامر حنان کو وبا میں طبی سہولیات، گلاسگو کے عبدالمجید کو امداد باہمی اور حلیمہ یوسف کو خصوصی بچوں اور نوجوانوں کو خدمات مہیا کرنے پر اعزازات کا حقدار قرار دیا گیا۔ او بی ای میڈلسٹس کیٹگری میں سمیرا احمد کو وبا میں جانوروں کی صحت پر خدمات، ڈاکٹر عظیم عالم کو طبی سہولیات، سلمیٰ بی کو کرکٹ کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی، ضیا الاسلام کو کمیونٹی سروسز اور ندیم صادق خان کو کورونا وبا میں ہاؤسنگ کی خدمات پر اعزازسے نوازا گیا۔ یہ اعزازات سارا سال وقفے وقفے سے ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے افراد کے ہاتھوں سے دیے جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں