English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا فوج کے خلاف بات کرنے پر کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج سمیت قومی اداروں کیخلاف جو بات کرے گا اس کے خلاف 72 گھنٹوں میں مقدمہ درج کریں گے.

رالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جیت گئی، پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی، پی ڈی ایم والےعوام کو دھوکا دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی جیت گئی اور پی ڈی ایم  ہار گئی.

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی، پیپلزپارٹی نے ان کے گھٹنے ٹیک کردیئے، بلاول کے ہاتھ کی گھڑی، چھڑی اور فیصلوں کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے، وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے، عمران خان حکومت چھوڑ سکتا ہے لیکن این آراو کے آگے سرینڈر نہیں کرےگا.

شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ ضرورکریں، پیر سے ہم استقبالی تیاریاں کررہے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں اور مولانا کے سیاسی ستارے گردش میں ہیں جبکہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی 16 فروری کو میعاد ختم ہونے پر توسیع نہیں ہوگی.

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس مہاجرین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے،مہاجرین میں غیر قانونی طور پرمقیم لوگ بھی شامل ہیں جس پر غور کررہے ہیں،2لاکھ جعلی افغانیوں کے کارڈ ز کو بند کردیاگیا جبکہ پاکستان میں رجسٹرڈ 15لاکھ افغان مہاجرین کورہنے کی اجازت ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے