English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میںکورونا سے ہلاکتیں 18لاکھ 35ہزار ہو گئیں

القمر

نیویارک ، نئی دہلی ، ماسکو ،انقرہ(صباح نیوز) کورونا وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 1835389 ہوگئیں، مصدقہ کیسز8کروڑ43لاکھ82ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے ے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں354215 ،کیسز 2 کروڑ 4لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت میںکورونا سے ہلاکتیں149000ہو گئیں، کیسز 1کروڑ 2 لاکھ86ہزار ہو گئے ۔روس میں 57019افراد لقمہ اجل بن گئے، متاثرین کی تعداد 31 لاکھ 59 ہزار ہو گئی۔برازیل میں ہلاکتیں194976ہو گئیں، کیسز76لاکھ75ہزار سے بڑھ گئے۔ فرانس میں اموات 64632ہو گئیں،متاثرین کی تعداد 26لاکھ20ہزار سے زاید ہو گئے ۔برطانیہ میں 73512افراد موت کی آغوش میں جاچکے، کیسز24لاکھ88ہزارہو گئی ،ترکی میں اموات 20881ہو گئے،متاثرین کی تعداد 22 لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئی۔اٹلی میں ہلاکتیں74159ہو گئیں، کیسز21لاکھ7ہزار سے تجاوز کرگئے ۔ دنیا بھر میں کورونا کے 5کروڑ 96 لاکھ 41ہزار مریض شفایاب اور2 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے