پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 ہوگئی اور 10,311 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی35 ہزار663 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 217,636، پنجاب میں 140,188 ،بلوچستان میں 18,218، خیبرپختونخواہ 59,255، گلگت بلتستان میں 4,866، اسلام آباد میں 38,146 اور آزاد کشمیر میں 8,325 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 68 لاکھ 19 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 392 ٹیسٹ کے دوران 2,272 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 53 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,784 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,594، پنجاب 4,109، خیبرپختونخوا 1,672، اسلام آباد 424، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 185 اورآزاد کشمیر میں 226 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار 660 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 49 لاکھ 78 ہزار 286 افراد متاثر، 18 لاکھ 43 ہزار 366 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 95 ہزار 816 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

