اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن 1988 سے 2010 تک ہر حکومت کا حصہ رہے ۔ا پنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈیپ اسٹیٹ پر انحصار بری بات ہے ۔ لیکن 2010 میں مولانا سب سے بڑی ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے ۔ اور فرمائش کی کہ مجھے وزیراعظم بنائیں ہم آپ کے لیے حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہوں تو جنگ بیچتے ہیں اور امریکاکو شدت پسندی کا علاج ،حکیم ہو تو ایسا ۔
