حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے کیپٹو پاور یونٹس پر گیس کی فراہمی کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ملک کا صنعتی شعبہ تباہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صنعتوں کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب گیس کی بندش کے فیصلے سے صنعتکا ر مصنوعات کی تیاری کو روکنے پر مجبور ہوجائیں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے مقصد سے صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ مراعات کی فراہمی کی یقین دہانی کراتی ہےں تاہم مذکورہ فیصلہ معاشی نمو کو بریطرح متاثر کرے گا۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے اپیل کرتا ہے کہ کیپٹو پاور یونٹس کی گیس بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کی اعلیٰ انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ گیس کی بند ش فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ ملک کی صنعتی نمو کو برقرار رکھا جاسکے۔فہد حسین شیخ نے کہا کہ صنعتی پیداوار متاثر ہونے سے برآمدی آرڈرپو ر ے کرنے میں صنعتکاروں کو مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دو سری طرف بیروزگاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، حکومت فو ری طور پر صنعتکاروں کے مسائل حل کرے ۔
