ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمن کی سیاست دم توڑ چکی‘ فردوس عاشق اعوان

ڈسکا (صباح نیوز) خصوصی معاون برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنے روزگار اور کاروبار کو عوام کے سامنے لائیں‘ مولانا کی نگاہ اسلام پر ہونی چاہیے نہ کہ اسلام آباد پر‘ مولانا کی سیاست دم توڑ گئی ہے‘ لوٹ مار کرنے والا ٹولہ ریلیوں، جلسوں اور لانگ مارچ کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہا ہے‘ پی ڈی ایم کا بیانیہ جاتی عمرہ تک محدود ہوگیا‘ اسمبلی کو جعلی قرار دینے والے ضمنی الیکشن میں کود رہے ہیں‘ پی ڈی ایم ملک کو عدم استحکام کرنے نکلی ہے‘ پی ڈی ایم کا قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کا بیانیہ ملک دشمن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں