حالیہ دنوں میں پاکستان کا رنگا رنگ ٹرک آرٹ مغرب میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور بیرون ملک گیلریوں کی نمائشوں کی زینت بن رہا ہے۔
یونیسکو خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں پیغامات پہنچانے کے لئے اس انوکھے فن کو استعمال کیا جارہا ہے۔
ہوائی جہاز ٹرینگ کے ادارے اسکائی ونگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور دہشت گردی کے معاملات سے متعلق ہی نہیں ہے، یہ ایک بہت ہی متنوع (diverse) ملک اور مواقع کی سرزمین ہے۔

