

ووہان (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے دریائے یانگسی پر قائم تھری گارجز پن بجلی گھر نے 2020ء میں 1 کھرب 11ارب 80 کروڑ کلو واٹ بجلی پیدا کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پن بجلی گھر نے 2016ء میں برازیل کے ایٹائپو ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کا بنایا گیا 1 کھرب 3 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ کلوواٹ پن بجلی پیدا کرنے کا گزشتہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تھری گارجز پن بجلی گھر کی 2020ء میں پیدا گئی صاف توانائی تقریباً 3 کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 9 کروڑ 40 لاکھ 20 ہزار ٹن کم کرنے کے مترادف ہے۔
