English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان عمل پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں جانب سے مختلف سطح پر فروغ امن کے لیے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے