English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان اسامہ کے قتل کے بعدآئی جی اسلام آبادتبدیل

اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد عامرذوالفقار خان کو تبدیل کر کے قاضی جمیل الرحمن کو وفاقی دارالحکومت میں آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ہاتھوں نوجوان اسامہ کے قتل کے بعدوزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹس لیتے ہوئے قاضی جمیل الرحمن کو وفاقی دارالحکومت میں آئی جی تعینات کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سے پولیس کی چیک پوسٹس ختم کرنے کے بعد جرائم کی تعداد میں اضافہ ہواہے، گزشتہ ہفتے نوجوان اسامہ سمیت 5 افراد کا قتل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان اسامہ کے والد نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے