English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ۔2020ء: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 27فلسطینی شہید، ہزار سے زائد بے گھر

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2020ء کے دوران صہیونی فوج نے 27 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک برس کے دوران فلسطینیوں کے 729 مکانات اور دیگر املاک مسمار کی گئیں۔ انسانی حقوق گروپ بتسلیم کے مطابق 2020ء کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض فوجیوںکی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ 27شہدا میں سے غزہ کی پٹی میں ایک، مقبوضہ بیت المقدس میں 23اور اسرائیل میں 3فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ 11شہیدوں کو من گھڑت الزام کے تحت گولی ماری گئی،جب کہ حقیقت میں ان سے صہیونی فورسز کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ دوسری جانب صہیونی اہل کاروں نے رات گئے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران کئی فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوجیوں نابلس کے مختلف علاقوں پر ہلہ بولا اور 2شہریوں کو گرفتار کر لیا، جن کی شناخت محمد طبنجا اور نمر استیتیا کے ناموں سے ہوئی۔ الخلیل میں بیت کحیل اور دیر سامیت کے قصبوں میں صہیونی مہم کے دوران 2شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ طولکرم میں وائل ربیعہ نامی ایک نوجوان کو دیر الغصون قصبے میں اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں شرپسندآبادکاروں نے شاہراہ مصرارہ پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آباد کاروں نے سرنگ کے دروازے پر شاہراہ مصرارہ کو ٹائر جلا کر بند کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے