پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی اور 10,511 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی 35 ہزار49 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 221,734، پنجاب میں 142,835 ،بلوچستان میں 18,300، خیبرپختونخواہ 60,229، گلگت بلتستان میں 4,874، اسلام آباد میں 38,687 اور آزاد کشمیر میں 8,416 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 69 لاکھ 64 ہزار 337 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 509 ٹیسٹ کے دوران 2,482 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 50 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,251 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,653، پنجاب 4,203، خیبرپختونخوا 1,702، اسلام آباد 434، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 186 اورآزاد کشمیر میں 232 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 50 ہزار 515 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 539 افراد متاثر، 18 لاکھ 90 ہزار 791 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 31 لاکھ 29 ہزار 3 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

