اسلام آباد/جکارتا (آن لائن/ آن لائن ) انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندرمیں گر کرتباہ ہوگیا‘ چھ رکنی عملے سمیت 56افراد سوار تھے، نیوی کے جہاز طیارے کی کریشنگ کی جگہ پر روانہ کر دیے گئے۔ اس سے قبل بوئنگ737طیارے کے جکارتا سے اُران بھرنے کے چارمنٹ بعد لاپتا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ جکارتا سے اڑان بھرنے والا بوئنگ 737 طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ مسافر طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 56 مسافر سوار تھے۔ طوفانی موسم کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تھی‘ بعد ازاں خراب موسم کے باوجود طیارے نے اڑا بھری اور پھر چند ہی منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔ فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ جکارتا سے مغربی صوبے جا رہا تھا کہ لا پتا ہو گیا۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی انڈونیشیا کی ائر لائن کا 188 مسافروں اور جہاز کے عملے پر مشتمل بوئنگ 737 طیارہ ٹیک ا?ف کے کچھ ہی لمحوں بعد انڈونیشیا کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کے مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے انڈونیشیی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

