نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پار کرنے والے چینی فوجی کوحراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ سال جون میں لداخ کی وادی گلوان میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے جانے کے بعد سے بھارت کی جانب سے کسی چینی فوجی کو حراست میں لیے جانے کایہ دوسرا واقعہ ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ واقعے کے بعد سے مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارت چین تنا ؤ برقرار ہے اور دونوں ممالک اس مقام پر ہزاروں فوجی تعینات کرچکے ہیں ۔دوسری جانب چینی فوج کے ترجمان اخبار نے اپنے ایک اہلکار کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ا

