English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی بریک ڈائون: وفاقی وزرا کے استعفوں کیلیے قرارداد جمع

ملک بھرمیں بجلی کے بڑے بریک ڈائون پر وفاقی وزرا کے استعفوں کے مطالبے کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی.

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کے خلاف مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی.

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے اور تحقیقات ہونے تک عمر ایوب، فیصل واوڈا فوری مستعفی ہوں.

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن میں وزیر بجلی و پانی، متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے اور تحقیقاتی کمیشن ایک ہفتے میں رپورٹ پبلک کرے.

واضح رہے کہ گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث تربیلا، منگلا پر 10 ہزارسے زیادہ میگاواٹ ایک دم سے غائب ہونے کے باعث کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے