English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس: ماحولیاتی تبدیلیوں پر آن لائن کانفرنس کا آغاز

القمر

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی ’ون پلینٹ سمٹ‘ کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق درجنوں ممالک کے عہدے دار آن لائن کانفرنس میں حیاتیاتی تنوع اور ماحولیات کے تحفظ کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔ عالمی اجلاس میں تمام تر توجہ پھیلتے ہوئے صحراؤں، آب و ہوا کی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر مرکوز رکھی جائے گی۔ کانفرنس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیریس، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے علاوہ کئی دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے