English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واشنگٹن ،ہنگاموں سے بچنے کیلئے ہنگامی حالت نافذ

واشنگٹن: جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے حفاظتی جنگلہ نصب کردیا گیا ہے‘ کیپٹل ہل کے باہر فوج تعینات ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کے روز صدر ٹرمپ نے آیندہ ہفتے صدر کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک 24 جنوری تک واشنگٹن میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کے روز واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس نے پیر کی شام وہائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔ عہدے دار نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے بدھ کے روز کانگریس میں ہونے والے تشدد کے بعد سے ملاقات نہیں کی تھی۔ دونوں میں مثبت گفتگو ہوئی۔ ڈیموکریٹس آئین میں پچیسویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کے مؤاخذے کے لیے پنس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ امریکی حکام کیپٹل ہل پر تشدد کے تناظر میں جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کی سیکورٹی کے لیے فوج تعینات کر رہے ہیں، جب کہ ایف بی آئی نے 20 جنوری تک ملکی سطح پر منصوبہ بند مسلح مظاہروں کا انتباہ جاری کیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تقریب کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے کارگزار سیکرٹری چاڈ اولف نے پیر کے روز اپنے استعفے سے محض چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ انہوں نے امریکی خفیہ سروس سے کہا ہے کہ وہ 13 جنوری سے ہی نیشنل اسپیشل سیکورٹی کی تعیناتی کے عمل کا آغاز کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے واقعات اور تقریب تک سیکورٹی کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر اصل منصوبے کے برعکس ایک ہفتہ قبل ہی خصوصی سیکورٹی کے بند و بست کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کے روز کیپٹل ہل کی سیکورٹی کے لیے نیشنل گارڈ بیورو سے 15 ہزار مزید فوجیوں کو واشنگٹن بھیجنے کا کہا گیا ہے۔ جب کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے بعد 6200 نیشنل گارڈ پہلے ہی سے واشنگٹن میں تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے