English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کا سندھ کے وسائل کا بھرپور تحفظ کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبے سندھ کے وسائل کے تحفظ کا بھرپور دفاع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں صوبائی اسپتال وفاقی تحویل میں لینا سے متعلق نوٹی فکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ نوٹی فکیشن غیر آئینی اور صوبائی معاملات میں برائے راست مداخلت ہے۔ وفاقی کے صوبوں کے حقوق پر ڈاکے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسپتال وفاقی تحویل میں لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیم صحت صوبائی معاملہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کو جس حد تک جانا ہوا جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے