English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی سرکاری کمپنی سمیت 3 اداروں پر امریکی پابندیاں

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے چینی فوج کے ساتھ مبینہ روابط رکھنے پر 3 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقتدار کا خاتمہ قریب آتے ہی بڑے اقدامات کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں امریکی حکومت نے پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ مبینہ روابط رکھنے پر چین کی اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی شاومی، سرکاری ملکیت والی طیارہ ساز کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا اور تیسری سب سے بڑی قومی تیل کمپنی چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این اواو سی) شامل ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کے مدنظر عائد کی گئی ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب جو بائیڈن صرف 5 دن بعد امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے امریکی شہریوں کی ان کے ساتھ کسی بھی طرح کی تجارت کرنے سے روک دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن جنوب مشرقی ایشیا کے ان ملکوں کے ساتھ کھڑا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی خود مختاری اور مفادات کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے