پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 ہوگئی اور 10,997 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 34 ہزار 986 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 235,576، پنجاب میں 149,782 ،بلوچستان میں 18,612، خیبرپختونخواہ 63,615، گلگت بلتستان میں 4,884، اسلام آباد میں 40,111 اور آزاد کشمیر میں 8,631 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 74 لاکھ 5 ہزار 571 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 949 ٹیسٹ کے دوران 1,920 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 46 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,348 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,793، پنجاب 4,432، خیبرپختونخوا 1,783، اسلام آباد 457، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 190 اورآزاد کشمیر میں 241 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 75 ہزار 228 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 54 لاکھ 82 ہزار 598 افراد متاثر، 20 لاکھ 39 ہزار 653 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 81 لاکھ 69 ہزار 314 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

